• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت عافیہ شہربانو ضیاء کیس میں آئندہ ہفتہ سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کریگی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی حکومت ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ایسے جج ،جن کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات یا ریفرنس زیر التواء ہوں، کی جانب سے انکوائری رپورٹ آنے سے قبل مستعفی ہوکر پنشن سمیت تمام ترمراعات حاصل کرنے کےمتعلق عافیہ شہربانو ضیاء کے 2023 میں جاری فیصلے کے خلاف آئندہ عدالتی ہفتہ کے دوران کسی بھی روز سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر سکتی ہے،یاد رہے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اس مقدمہ کے فیصلے میں قراردیاتھا کہ ریٹائر یا مستعفی ہونے والے ججوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209کے دائرہ کار کے تحت کارروائی کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید