• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ بورڈ سے معاملات طے، مکی آرتھر، بریڈبرن اور اینڈیو پوٹک مستعفی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹک نے پی سی بی کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے حل کر نے کے بعد استعفی دے دیا ہے۔ تینوں غیرملکیوں کو ورلڈ کپ کے بعد عہدوں سے فارغ کرکے قومی اکیڈمی تبادلہ کردیا تھا لیکن انہوں نے اکیڈمی میں کام کرنے سے انکارکردیا تھا۔ مکی آرتھر پہلے ہی ڈاربی شائر سے وابستہ تھے۔ بریڈ برن گلمورگن کاؤنٹی کے ہیڈ کوچ بن گے۔ اینڈریو پوٹک اب افغانستان کے بیٹنگ کوچ ہیں۔ جمعرات کو پی سی بی نے اعلان کیا کہ مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پوٹک نے اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے تینوں نے جنوری 2024 کے آخر تک ملازمتیں چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید