• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، صنعتکاروں کو مزدوروں کی تنخواہیں آن لائن دینے کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)صنعتی کارکنوں کو حکومت کی مقرر کردہ اجرت یقینی بنانے کے لئے سندھ حکومت کا صنعتکاروں کو مزدوروں کی تنخواہیں قانون کے تحت آن لائن کرنے کی ہدایت کر دی،، صنعت کار مزدوروں کی تنخواہیں بینک کے ذریعے اداکرنے کے پابند ہیں،تفصیلات کے مطابق نگراں سندھ حکومت نے صنعتکاروں کو تمام صنعتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی تنخواہیں قانون کے تحت آن لائن کرنے کی ہدایت کردی ہے.اس سلسلے میں وزیر قانون و انسانی حقوق عمر سومرو کی صدارت میں سندھ کی صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے بزنس اینڈ ہیومن رائٹس کا 28 محکموں اور صنعتکاروں کے ساتھ اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری صنعت رشید احمد سولنگی کا کہنا تھا کہ سندھ میں پہلے ہی قانون بنا ہوا ہے کہ صنعتکار، صنعتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی تنخواہیں بینک کے تھرو کرنے کے پابند ہیں،بہت سے صنعتکار اس پر عمل نہیں کررہے. چیئرمین سندھ ہیومن رائٹس کمیشن اقبال احمد ڈیتھو نے اجلاس میں بریفنگ دیتے پوئے کہا کہ کافی جگہوں سے شکایات آرہی ہیں کہ مزدوروں کو تنخواہ بھی بہت کم دی جارہی ہے، ہم نے متعدد صنعتوں اور اداروں کو نوٹس بھی جاری کیے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید