• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی طرح کا منشور ہم ایک دن میں لکھ دیتے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر بلاول بھٹو زرداری سمجھتے ہیں کہ ان کی طرح کا منشور ہمیں دے دینا چاہیے تھا تو ایسے 10نکات تو ہم ایک دن میں لکھ کر دے دیتے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 10نکات تو ہم نواز شریف، مریم نواز یا شہباز شریف کو دے دیتے کہ وہ جلسے میں سنا دیں، یہ تو آسان کام تھا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ انتخابی منشور کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنی ہوتی ہیں، کسی پارٹی نے اب تک تحریری منشور جاری نہیں کیا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارا منشور دو تین دن میں آ جائیگا، ہمارے دور میں بڑے دھرنے ہوئے کوئی کچھ نہیں کر سکا۔
اہم خبریں سے مزید