• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کی ڈبل ڈیکر، الیکٹرک بسوں کے نئے روٹس کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے نومبر میں آنے والی نئی ڈبل ڈیکر اور الیکٹرک بسوں کے نئے روٹس شروع کرنے کے لئے ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہیلو لائن اور ریڈ لائن کے مختلف حصوں، پلوں اور دیگر تعمیراتی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے۔وہ منگل کو یہاں اپنے دفتر میں محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کررہے تھے، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی زبیر چنہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن کمال دایو، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بہزاد میمن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر حکام نے سینئر وزیر کو ٹرانسپورٹ منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا، جب کہ یلو لائن اور ریڈ لائن کے تعمیراتی کاموں، بی آر ٹی منصوبوں کے باہمی انضمام اور نئی ڈبل ڈیکر و الیکٹرک بسوں کے روٹس سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید