• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر جماعت غرباء اہلحدیث حافظ عبد الرحمٰن سلفی سپردِ خاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت غرباء اہلِ حدیث پاکستان کے امیر حضرت مولانا حافظ عبد الرحمن سلفی کراچی میں انتقال کرگئے،نمازِ جنازہ منگل کو بعد نماز عشاء جامع مسجد محمدی برنس روڈ میں ادا کی گئی اور تدفین باغ رحمن قبرستان مواچھ گوٹھ میں کردی گئی ، نماز جنازہ میں علماء کرام مشائخ عظام، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں جمعیت اہل حدیث پاکستان، جماعت اسلامی، مرکزی جمعیت اہل حدیث، ایم کیو ایم ،پی پی پی ، مرکزی مسلم لیگ، مسلم لیگ(ق)کے رہنماوں ،مدارس کے طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،ان کا نام عبد الرحمن اور سلفی تخلص تھا،اور تعلق برصغیر کے عظیم محدث سیدنا میاں سید نذیر حسین محدث دہلوی کے علمی خانوادے اور دہلوی مشائخ کے خاندان سے تھا، وہ شیخ القرآن مولانا حافظ عبد الستار دہلوی کے فرزند تھے جو جماعت غرباء اہلِ حدیث کے دوسرے امیر تھے،مولانا عبد الرحمن کی پیدائش کراچی میں ہوئی، ابتدائی تعلیم اور حفظِ قرآن اپنے والد اور خانوادے کے علماء سے حاصل کیا، آپ کا گھر شروع ہی سے علمِ حدیث، تفسیر اور فقہ کا مرکز تھا، انہوں نے اکابر علمائے اہلِ حدیث سے استفادہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید