ابوظہبی(سبط عارف)انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ماہرین نے متحدہ عرب امارات کی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت اور براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے حفاظتی انتظامات کو سراہا ہے۔ایجنسی کے ماہرین نے 12 سے 20 اکتوبر تک براکہ پلانٹ کا دورہ کیا۔