• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

SIU اور پولیس میں جھگڑے کی انکوائری مکمل، 16 پولیس افسران اور اہلکارمعطل

کراچی( ثاقب صغیر )اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی انکوائری رپورٹ اعلیٰ پولیس افسران کو موصول ہو گئی۔16پولیس افسران اور اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔کراچی پولیس چیف کی جانب سے ڈی آئی جی سائوتھ سید اسد رضا کو واقعہ کی انکوائری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔اسد رضا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کے حتمی تجزیے سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ اس رات ملزمان کی تحویل کے معاملے پر پولیس کی دو ٹیموں کے درمیان ہونے والا تنازعہ ان کے روزمرہ کے معمول سے ہٹ کر تو تھا لیکن ملٹی ایجنسی(multi-agency) کے ماحول میں کام کرنے والے پولیس اہلکار اکثر ایسی صورتحال سے دوچار ہوتے ہیں۔اس طرح کے حالات سے کھلے مواصلاتی ذرائع رکھنے اور پرسکون طریقے سے اپنے موقف پر بات چیت کے ذریعے نمٹا جا سکتا ہے۔ اگر نگران طبقے نے بروقت اور ذمہ داری سے عمل کیا ہوتا تو تلخی اور حالات کے افراتفری کا شکار ہونے کو باآسانی روکا جا سکتا تھا۔ اس کے باوجود جب متعدد یونٹس کو ایک ہی ہدف کو محفوظ بنانے پر مامور کیا جائے تو رابطہ کاری کا ایک ایسا طریقہ کار وضع کرنے کی شدید ضرورت ہے جو باہمی تعاون سے متعلق شعبوں کو واضح کرے اور تنازعات کو کم کرنے، ہم آہنگی پیدا کرنے اور بہت بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کے تحت اہم قابل عمل معلومات (actionable intelligence) کو دوسری یونٹوں کے حوالے کرنے کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (SOPs) وضع کرے۔

اہم خبریں سے مزید