اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے منگل کے روز ملاقات کی۔ وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام ہسپتالوں اور صحت کے اداروں میں طبی سہولیات، علاج معالجے کے معیار اور خدمات کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔ ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔