• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی گرفتاری درکار نہیں؛ وفاقی پولیس

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی پولیس نے عدالت کو اگاہ کر دیا کہ انہیں پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی گرفتاری درکار نہیں ،اسلام آ با د ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے تناظر میں گرفتاریوں اور ہراساں کرنے کے خلاف ان کا کیس نمٹا دیا۔گزشتہ روز جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی تو شعیب شاہین اپنے وکیل ریاست علی آزاد کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاقی پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ عدالت میں موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید