• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روڈ بنانے کا تنازع، ایس ایچ او ریلوے کینٹ پولیس کی عبوری ضمانت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناتھا خان سے گلستان جوہر تک روڈ بنانےکا تنازعہ،ایس ایچ او ریلوے کینٹ پولیس نے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت شرقی نے ایس ایچ او ریلوے کینٹ پولیس کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے سب انسپکٹر احسن رشید کو 30ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ناتھا خان سے گلستان جوہر تک روڈ بنانےکا تنازعہ سامنے آگیا۔ ریلوے پولیس اور کے ایم سی نے ایک دوسرے کےخلاف مقدمات درج کرادئیے۔ایس ایچ او ریلوے کینٹ پولیس نے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔ عدالت نے سب انسپکٹر احسن رشید کو 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
اہم خبریں سے مزید