اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو مجھے وزیر خزانہ لگانے کیلئے بلاول سے مشاورت کی ضرورت نہیں، بلاول بھٹو کے بیان کا افسوس ہے جسکا جواب دینا پسند نہیں کرتا، پیپلز پارٹی سے پوچھا جائے300یونٹ والوں کو مفت بجلی کہاں سے دینگے، لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے کوئی شواہد ہیں تو پیش کریں، افواج پاکستان نے بہادری سے ایران کے حملے کا جواب دیا ہے اور مسیج بہت لاؤڈ اور کلیئر ہے ۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ایران سے بہت قریبی تعلقات ہیں لیکن یہ واقعہ بہت تشویشناک ہے۔