ملتان (سٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علماء جنوبی پنجاب کے ترجمان بشارت قریشی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران مشکل ترین صورتحال میں نہ صرف ہمیشہ ایک دوسرے کےساتھ کھڑے ہیں دونوں ممالک نہ صرف گہرے ثقافتی، تاریخی اور مذہبی تعلقات میں بندھے ہیں بلکہ ریاستوں کیساتھ عوام بھی گہرے مراسم میں بندھے ہوے ہیں ہمیں اطمینان ہے کہ فریقین جومعاملے کی نزاکت بخوبی سمجھتے ہیں تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔