• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سلامتی کمیٹی پاک ایران تنازع میں مثبت کردار ادا کرے، مجلس احرار

ملتان(سٹاف رپورٹر) مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں ، علماء کرام نے کہا کہ پاکستان ایران تنازع میں قومی سلامتی کمیٹی اپنا مثبت کردار ادا کرے اور وطن عزیز پاکستان میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے پالیسی وضع کرے ۔ قائدین احرار نے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ ہمارا ووٹ اسی امید وار کے لیے ہوگا جو حضور خاتم النبیین ﷺ کی ختم نبوت اور اصحاب محمد ﷺ کے دفاع کے لیے اپنے آپ کو پیش کرے گا۔
ملتان سے مزید