• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کو ایک کے بعد دوسرے طوفان ’’ایشا‘‘ کا سامنا، موسم میں ڈرامائی تبدیلی متوقع

لندن( نیوز ڈیسک)برطانیہ کو ایک کے بعد دوسرے طوفان کا سامنا ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان ایشا نے برطانیہ کا رخ کرلیا، ویک اینڈ سے موسم میں ڈرامائی تبدیلی متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان ایشا کے سبب برفباری کے بعد تیز ہوائیں اور شدید بارشیں ہوں گی۔ اتوار کی شب سے پیر کی صبح تک طوفانی ہوائیں چلیں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دو ایمبر وارننگز بھی جاری کی گئی ہے، ہفتہ سے سردی کا زور ٹوٹ جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسری ایمبر وارننگ پیر کی شب سے جنوب مشرقی انگلینڈ کیلئے ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمبر وارنگز والے علاقوں میں 80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی جانے اور گھروں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان ایشا کے سبب پلوں پر ٹریفک بند کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ شدید طوفانی ہواؤں کے سبب موبائل فون کوریج بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

یورپ سے سے مزید