• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں ماہ کراچی کے تمام ٹاؤنز ڈیجیٹلائز ہوجائیں گے، نگراں صوبائی وزیر بلدیات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نگراں صوبائی وزیر بلدیات،ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی نے بتایا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے 12 سو ایسے ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہے جو بیک وقت تین تین 3/3 سرکاری محکموں ملازمتیں کرتے ہیں،رواں ماہ کے اختتام تک کراچی شہر کے تمام ٹاؤنز ڈیجیٹلائز ہوجائیں گے،25 ٹاؤنز میں سے 14 کو ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے، ایس بی سی اے کا نظام بھی مکمل ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے، لاقانونیت کے سسٹم نے ہی بیڑہ غرق کیا اور اس سسٹم کو ختم ہی کرنا ہوگا، تعمیراتی شعبے کو درپیش مشکلات اور کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے آئندہ ہفتے کمیٹی تشکیل دی جائیگی جس میں آباد کا ممبر کو بھی شامل کیا جائیگا۔ یہ باتیںانہوں نے ہفتہ کو ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز(آباد) کے مرکزی دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نگراں صوبائی وزیر اطلاعات و اقلیتی امور محمد احمد شاہ آباد کے سرپرست اعلیٰ محسن شیخانی، چیئرمین آباد آصف سم سم، سینئر وائس چیئرمین ابراہیم ایس حبیب، وائس چیئرمین ذیشان صدیقی، چیئرمین سدرن ریجن مصطفی شیخانی، آباد کے سابق چیئرمینز اور ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ملک بھر سے سے مزید