• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت سندھ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کی عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور جی ڈی اے کا انتخابات میں ستارے کا نشان تبدیلی کا نشان ہے جی ڈی اے اتحادیوں کے ساتھ مل کر سندھ میں حکومت بنائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں کراچی زون رابطہ کمیٹی کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں بزرگ سیاستدان کنور قطب الدین ، ڈاکٹر ضمیر اختر، ارشد شر بلوچ ،نعیم سجاد ،جمشید خان ضلعی صدور کے علاوہ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ جی ڈی اے سندھ میں عوام کی طاقت سے انتخابات میں جیت کر اتحادیوں کے ساتھ حکومت بنائے گی اور جی ڈی اے کا واضع نعرا ہے متحد سندھ مضبوط پاکستان اگر سندھ کی عوام متحد ہونگے تو پاکستان ترقی کرے گا انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کے وسائل دونوں ہاتھوں سے لوٹے گئے ہیں ہر طرف لاقانونیت کا راج ہے ، بے بس شہری غیر محفوظ ہیں، شہر کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے کراچی کی عوام جی ڈی اے کی قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں۔ اجلاس سے بزرگ سیاستدان کنور قطب الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بنانے میں پیر صاحب پگارا کے خاندان کی بڑی قربانی ہے اور عوام کو چاہیے کہ وہ جی ڈی اے کے باکردار امیدواروں کو اپنا ووٹ دیکر کامیاب کریں انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سندھ کی ترقی خوشحالی بہبود کے خاطر اور اداروں کو مزید تباہ و بربادی سے بچانے کیلئے 8 فروری کو سندھ کی عوام گھروں سے نکل کر جی ڈی اے کے انتخابی نشان ستارے پر ٹھپہ لگا کر اپنے بہتر مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔