• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران کشیدگی خاتمے کا فیصلہ خطے اور عوام کے مفاد میں ہے، طاہر اشرفی

اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کشیدگی خاتمے کا فیصلہ خطہ کے ممالک اور عوام کے مفاد میں ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ ایران سمیت تمام پڑوسیوں سے بہتر تعلقات ہوں، پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا اقدام مستحسن قدم ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہ تھی،قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے، ہم مسلمان اور پاکستانی ہیں ہمارے فرقے اور قبیلے بعد میں ہیں، دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف پاکستان کا کردار روز روشن کی طرح واضح ہے۔
اہم خبریں سے مزید