ملتان(سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے نائب صدر سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ ملتان منی لاڑکانہ ثابت ہوگا، ملتان کے عوام بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشاء اللہ 8فروی کوملتان سے پاکستان پیپلز پارٹی جیتے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواں شہر پارٹی دفتر میں پارٹی رہنماؤں ملک صدیق تھہیم، حاجی امین ساجد، محمود شیخ اور محمد صادق کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا، سلیم شہزاد نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کا تاریخ ساز سمندر ثابت کرے گا کہ ملتان آج بھی شہیدوں کی جماعت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔