ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر شہباز شریف ہسپتال سے چالیس ڈاکٹروں کے تبادلے پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی او پی ڈی میں ہڑتال کر کے احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا گیا،پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج ، ڈاکٹر طارق وقار ، ڈاکٹر شیخ عبد الخالق ، ڈاکٹر مرتضی ٰبلوچ ،ڈاکٹر وقار نیازی ،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر اور دیگر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں کو انسانی وسائل، آلات اور ادویات کی فراہمی میں بیوروکریسی کی اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔