املتان (سٹاف رپورٹر رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جہانگیر ترین کے ساتھ ملتان میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے ۔ اگرچہ ہمارے پاس کوئی مشاورت کے لیے باقاعدہ طور پر نہیں آیا تاہم ہمارے قائد میاں نواز شریف کی کمٹمنٹ ھے لہذا ہم یہ سیٹ جیت کر نواز شریف کو تحفہ پیش کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز ، حاجی ارشد بوٹا ، ملک آصف رفیق رجوانہ ، عثمان خان بابر ، اسلم ہمایوں ، منیر اختر لنگاہ ، مطیع الحسن بخاری ، جعفر علی شاہ ، شاہد مختار لودھی ، راؤ ابرار علی ، فرحان انصاری ، سید جعفر علی شاہ ، عمران لیاقت ، وسیم میو ، ظفر قادری ، میاں رزاق اور بیگم سلطانہ شاہین کے ہمراہپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ بلال بٹ نے مزید کہا کہ ن لیگ کے ملک آصف رجوانہ سمیت دیگر کئی دوستوں کو ٹکٹ جاری نہیں ہوئے جنہیں ٹکٹ جاری ہوا ہے وہ ابھی تک مشاورت کے لئے یا مل کر چلنے کی بابت میٹنگ کے لئے ہمارے پاس نہیں آئے ۔ اس کے باوجود نواز شریف کی ہدایات پر جاری ہونے والے ٹکٹ کا احترام کرتے ہیں اور غیر مشروط طور پر ہم مسلم لیگ ن کے تمام امیدواروں کو سپورٹ دیں گے ۔ پارٹی نے جہانگیر ترین کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے اگرچہ جہانگیر ترین ہم تک نہیں آئے مگر پارٹی کے حکم پر ہم ان کی بھرپور حمایت کریں گے اور انہیں یہ سیٹ پلیٹ میں سجا کر دیں گے ۔ ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی چھوڑنے والے جلد ہی پچھتائیں گے بعض اوقات پارٹی کو مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، شیخ اطہر ممتاز نے کہا کہ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں،آصف رفیق رجوانہ نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کیا ہے ہم پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں ، عثمان خان بابر نے کہا کہ ن لیگ کو واضح اکثریت حاصل ہوگی ۔