ملتان(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ق نے ملتان میں استحکام پارٹی کے جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کیا ہے ، اس کا اعلان اجلاس میں کیا گیا ، جس کی صدارت ڈویژنل صدر ڈاکٹر خالد خان خاکوانی نے کی ۔ضلعی جنرل سیکرٹری محمد راشد خان ،سٹی صدر ڈاکٹر خوشنود احمد ،سٹی جنرل سیکرٹری شیراز خان ملیزئی ،ملک اختر بھٹہ ،ڈاکٹر غلام نبی ودیگر عہدیدران شریک ہوئے ۔