اسلام آباد (خبر نگار) بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے اختتام پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان شدید تلخ کلامی ہو گئی۔
سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ نے بانی پی ٹی آئی کو میڈیا سے گفتگو کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ میڈیا یہاں سماعت کی کوریج کے لئے آتا ہے۔
سیاسی گفتگو کے لئے نہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اوپن ٹرائل ہے ، میڈیا سے گفتگو ہمارا حق ہے ، آپ نہیں روک سکتے ، میں آپ کی بات ماننے سے انکار کرتا ہوں ، میں تو میڈیا سے بات کروں گا۔
اس پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے میڈیا کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سب کارکنان کو پیغام دیتا ہوں اتوار کو سڑکوں پر نکلیں۔
پیر کو اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ساڑھے تین سال تک سلیکٹیڈ کہا گیا، اس وقت جو چل رہا ہے وہ مدر آف آل سلیکشن ہے نواز شریف کے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے تمام مقدمات ختم کر دئیے گئے۔
الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں۔