• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رام مندر کی تعمیر، سشمیتا سین نے مودی کو آئینہ دکھا دیا

سشمیتا سین،فائل فوٹو
سشمیتا سین،فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیے گئے رام مندر کے افتتاح پر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں 1527ء سے 1992ء تک قائم رہنے والی بابری مسجد کی جگہ پر 22 جنوری 2024ء کو رام مندر کی افتتاحی تقریب میں جہاں بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات جشن مناتے نظر آئیں تو وہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جنہوں نے اس موقع پر شدید احتجاج کیا۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف مصنف اور ہدایت کار اتل مونگیا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی آئین کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

اس اسکرین شاٹ میں بھارتی آئین کے جس حصّے کو شیئر کیا گیا ہے اس کے مطابق بھارتی آئین ملک کے سیکولر ہونے یعنی ہر مذہب، زبان، رنگ، نسل اور برادری کو یکساں حقوق اور مزہبی آزادی دینے کی ضمانت دیتا ہے۔

سشمیتا سین نے اتل مونگیا کی اس انسٹا پوسٹ کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا۔

اُنہوں نے ’مدرلینڈ‘ کے کیپشن کے ساتھ بھارتی آئین کے اس حصّے کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا۔

واضح رہے کہ اتل مونگیا اور سشمیتا سین کے علاوہ بھی بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات نے ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح پر مودی سرکار کے اس اندازِ سیاست پر احتجاج کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید