کراچی(اسٹاف رپورٹر)زمان ٹائو ن پولیس اور رینجرز کا واٹر بورڈ کےہمراہ چکرا گوٹھ میں غیر قانونی طورپر پانی کے کنکشن اور ہا ئڈ رینٹ مافیا کے خلاف مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 3 کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سمر پمپ، موٹریں، جنریٹر اور دیگر سامان برآمد کر لیا ،گرفتار ملزمان کی شناخت احمد علی، حبدار علی اورعبداللطیف کے نام سے ہوئی ہے۔