واشنگٹن (نیوز ایجنسی) امریکی جریدے بلومبرگ نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا جبکہ عمران خان کی مقبولیت کم ہوگئی
حالیہ سروے میں بانی پی ٹی آئی 57فیصد اور نواز شریف مقبولیت میں 52 فیصد پر ہیں، گزشتہ چھ ماہ میں نواز شریف کی مقبولیت میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
معاشی تجزیاتی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کے مقابلے میں نواز شریف نے بہترین معاشی کارکردگی دکھائی۔
بلوم برگ کا اپنی رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران نواز شریف نے بہترین انداز میں معیشت سنبھالی، 30 سال میں سیاسی مخالفین کے مقابلے میں ن لیگ کی معاشی کارکردگی بہترین رہی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی مشکلات میں نواز شریف نے پی ٹی آئی اور پی پی پی سے بہتر کارکردگی دکھائی، مزری انڈیکس میں مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر معاشی مشکلات کو دیکھا جاتا ہے، معاشی مشکلات کو دیکھ کر کسی حکومت کی معاشی کارکردگی کا تجزیہ اور موازنہ کیا جاتا ہے۔
اپنی رپورٹ میں بلوم برگ کا کہنا ہے کہ 1990 سے اب تک سیاسی حکومتوں کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، بانی پی ٹی آئی اب بھی مقبول سیاستدان ہیں لیکن جیل میں ہیں، نواز شریف 8 فروری کو اقتدار کے لئے تیار دکھائی دیتے ہیں۔