• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب کے مسائل نیت نیتی سے حل کرینگے‘ عطاء محمد بنگلزئی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر پی بی44کے امیدوار حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ سریاب کے عوام نے نیشنل پارٹی کوووٹ دے کر کامیاب کرایا تو نمائندے مایوس نہیں کرینگے اقتدار میں آنے کے بعد لوگوں کے مسائل کاحل بلاتفریق یقینی بنائیں گے اگر نیت نیک اور ارادے پختہ ہوں تو مسائل کو حل کرنا کوئی مشکل نہیںان خیالا ت کااظہارانہوںنے خلجی کالونی کلی سبزل میںملک سلیم شاہوانی اور نصراللہ سمالانی کی کوششوں سے اہل علاقہ کی جمعہ خان خلجی کی سربراہی میں اپنی برداری اور خاندان سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت اور حاجی عطاء محمد بنگلزئی کی حمایت کے موقع پر اجتماع سے خطاب میں کیااس این پی کے عہدیداور اور سینئر رہنما بھی موجودتھے ۔
کوئٹہ سے مزید