کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل بلوچستان کے زیر ا ہتمام م دوسرے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان کرکٹ گولڈ کپ کا افتتاحی میچ آج کوئٹہ ریجن اور پشاور کے درمیان بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ،ٹورنامنٹ کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیمیں کوئٹہ پہنچ چکی ہیں ۔یہ بات سیکرٹری کھیل درا بلوچ نے اتوار کو ڈی جی سپورٹس یاسر بازئی کے ہمراہ بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کے دورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہیں بتایا گیا کہ دوسرے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان کرکٹ گولڈ کپ کا افتتاحی میچ آج کوشام 7بجے کوئٹہ ریجن اور پشاور کے درمیان بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا افتتاحی تقریب کے موقع پر میوزیکل شو بھی ہوگا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں پورے پاکستان سے 27ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں 16ریجنل ٹیمیں ہونگی ٹورنامنٹ یکم ستمبر سے 14ستمبر تک جاری رہے گا۔