کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو یجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کی پی او ایس ڈیوائس سے منسلک نہ ہونےوالے ریٹلرز کے خلاف کارروائی جاری اس ضمن میں ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پی او ایس کی کیٹیگری میں آنےو الوں کو پوائنٹ آف سیل سسٹم سے منسلک ہونے کےلئے مراسلے ارسال کئے جاتے ہیں جس کے بعد جو منسلک نہ ہو تو قانون کے مطابق کاروبار سیل کردیا جاتا ہے اس ضمن میں گزشتہ روزبھی کاروباری مراکز سیل کئے گئےجو پی او ایس سے منسلک نہیں تھے واضح رہے کہ اس سلسلے میں سیلز ٹیکس رولز2006 میں ترمیم کی گئی تھی اس ترمیمی نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 236H کے تحت ان تمام رٹیلرز جن سے ایک لاکھ یا اس سے زائد کٹوٹی ہوتی ہو اسے پی او ایس سسٹم سے منسلک ہونا لازمی ہے۔