• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے،مجلس احرار اسلام پاکستان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہےکہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے 7ستمبریوم تحفظ ختم نبوت کو قومی دن کے طور پر منایا جانا ضروری ہے اور قادیانیوں کو ان کے دائرے میں رہنے کے لیے پابند کیا جائے یہ باتیں انہوں نےیوم تحفظ ختم نبوت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیں انہوں نے کہا کہ بھٹو مرحوم نے کہاتھا کہ قادیانی پاکستان میں وہ مرتبہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جو یہودیوں کو امریکہ میں حاصل ہےرہنماؤں نے کہا کہ قادیانیوں کے سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ قادیانی پاکستان کے جغرافیائی سرحدات کے لیے شدید خطرہ ہیں 7 ستمبر کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے اس دن پوری پارلیمنٹ نے قادیانیوں کے کفر پر مہر ثبت کی تھی انہوں نے کہا کہ قادیانیت سمیت دیگر فتنوں کا تعاقب جاری رہے گا۔
کوئٹہ سے مزید