• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کے خاتمے کیلئے عوامی شعور بیدار کرنا وقت کی ضرورت ہے، علی مدد جتک

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک نےکہا کہ پولیو جیسی موذی مرض کے خاتمے کے لیے حکومت اور عوام کو یکساں کوششیں کرنا ہوں گی ان خیلات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سریاب آفس میں پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب سمیت مختلف محکموں کے افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور میڈیا کے افراد بھی شریک تھے۔علی مدد جتک نے کہا کہ پولیو جیسی موذی مرض کے خاتمے کے لیے حکومت اور عوام کو یکساں کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ آئندہ نسل کو اس مہلک بیماری سے محفوظ بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا وقت کی ضرورت ہے، والدین اور کمیونٹی ورکرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔واضح رہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت تمام اضلاع میں پولیو مہم یکم ستمبر سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب نے بھی کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ ایک قومی فریضہ ہے اور ضلعی انتظامیہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے۔
کوئٹہ سے مزید