• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتب بینی اچھا انسان بن کر جینے کا ڈھنگ سکھا تی ہے، ندیم عالم

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے بلوچستان سید ندیم عالم شاہ نے کہا ہے کہ کتب بینی انسان کو اچھا انسان بن کر جینے کا ڈھنگ اور سلیقہ سکھا دیتی ہے یہ بات انہوں نے مجلس فکر و دانش کے عبدالمتین اخونزادہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی سیدندیم عالم شاہ نے کہا کہ کتب بینی ذہن کو تازگی ، روح کو بالیدگی اور خیالات کو توانائی بخشتی ہے قرآن کی سب سے پہلی وحی کا آغاز لفظ ’’اقراء ‘‘ سے ہوتا ہے تاریخ کے مطالعے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جب تک مسلمانوں نے علم سے تعلق جوڑے رکھا کتب بینی کو اپنے معمول میں شامل رکھاعلم عرفان کے گوہر لٹاتے رہے زندگی پر کتب بینی کے گہرے اور مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں عبدالمتین اخونزادہ نے کتب بینی کو عقلی و فکری ارتقاء کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کتب بینی انسانی صلاحیتیوں کو جلا بخشتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید