کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل و مسٹر پاکستان نثار خان خلجی نے کہا ہے کہ حال ہی میں تھائی لینڈ میں منعقدہ مین فزیک ماڈلنگ مقابلوں میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے اپنی کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا لیکن اب وہ اپنے آپ کو مسٹر ایشیا کے طور پر متعارف کرا رہا ہے ، ڈوب ٹیسٹ کے بغیر کوئی بھی عالمی سطح کے مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکتا ، بلوچستان سپورٹس بورڈ کے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بابت تحقیقات کرکے فزیک باڈی بلڈلنگ کے کھیل کا تمسخر اڑانے والوں کے کاروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے اقدامات کا تدارک ہوسکے ۔ یہ بات انہوں نے مین فزیک کلاسک فزیک پاکستان 2025 نیشنل چیمپین عالمگیر خان ، مسٹر پاکستان نیشنل چیمپین کاشف شاہ 2024 ، مسٹر پاکستان نیشنل چیمپین محمد نبی 2023 ، نیشنل چیمپین مسٹر بلوچستان مسٹر کوئٹہ ظفر خان 2025 ، نیشنل چیمپین مسٹر بلوچستان مسٹر کوئٹہ وسیم خان کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مین فزیک ماڈلنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے والے مذکورہ کھلاڑی کا ڈوب ٹیسٹ نہیں ہوا ، ڈوب ٹیسٹ کے بغیر کوئی ان مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکتا،مین فزیک ماڈلنگ کا باڈی بلڈنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے مین فزیک ماڈلنگ کے ان مقابلوں میں شرکت کے لئے بلوچستان سپورٹس بورڈ اور بلوچستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن سے این او سی حاصل نہیں کی گئی اور ڈوب ٹیسٹ بھی نہیں کرایا اگیا ، اپنی کلاس میں گولڈ میڈل جیتنے والا کیسے اپنے آپ کو مسٹر ایشیا فزیک ماڈلنگ کے اعزاز کا مستحق ٹھراسکتا ہے۔