• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی آبادی کے باعث بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں، سیکرٹری بہبود آبادی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری بہبود آبادی بلوچستان ظفر بلیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں ہمیں فیملی پلاننگ پرعملدرآمد کرکے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنا ہوگا ،ہوم بیسڈ فیملی پلاننگ ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں ان کی مدد سے خواتین کو فیملی پلاننگ سے متعلق آگاہی حاصل ہوگی ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یو این ایف پی اے اور محکمہ سماجی بہبود کے زیراہتمام نئے بھرتی ہونے والے فیملی پلاننگ ورکرز کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، تقریب سے ڈائریکٹر پلاننگ عبدالستار شاہوانی ، ایف این ایف پی اے کے کوارڈی نیٹر ڈاکٹر سرمد ، ڈائریکٹر امبرین مینگل ، ڈائریکٹر ایڈمن جمعہ خان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ سیکرٹری ظفر بلیدی نے کہا کہ نئی بھرتی ہونے والی فیملی پلاننگ ورکرز کیلئے مختلف تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ انہیں فیملی پلاننگ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل ہوسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ دیہات میں فیملی پلاننگ اور خواتین کی صحت ، صفائی ، خوراک کا بھی خیال رکھنا ہوگا کیونکہ ایک صحت ماں ہی ایک صحت مند بچے کو جنم دے سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود عوام اور خاص طور پر خواتین میں فیملی پلاننگ سے متعلق آگاہی و شعور کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہا ہے اور خواتین فیملی ورکرز گھر گھر جاکر خواتین کو فیملی پلاننگ کے بارے میں آگاہی دے رہی ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید