• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بیوی بچوں سمیت 7 افراد کو قتل کرنیوالے ملزم کو عمر قید 10 لاکھ جرمانہ

پشاور(نیوزرپورٹر)کریمنل ماڈل کورٹ پشاور کے جج سید بادشاہ نے بیوی اور بچوں سمیت سات افراد کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزاء سنادی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم محمد ابراہیم نے بیوی ، تین کمسن بیٹوں اور چچازاد بھائی سمیت سات افراد کو قتل کیا تھا۔ واقعہ 21 جون 2021 کو تھانہ چمکنی کی حدود پھندو روڈ پر پیش آیا تھا ملزم نے گھریلو ناچاقی پر گھر کے اندر فائرنگ کرکے بیوی اور بچوں سمیت سات افراد قتل کیے تھے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات مکمل کرکے ملزم کے خلاف چالان عدالت میں جمع کیا جس کے بعد عدالت نے ملزم کیخلاف ٹرائل کا آغاز کر دیاتھا۔
پشاور سے مزید