اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ انہوں نے این اے 46‘ 47اور 48کے ریٹرننگ آفیسرز کو ہدایت کی کہ پولنگ انتظامات مکمل اور عام انتخابات کے پرامن، محفوظ اور کامیاب انعقاد کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔ امیدواروں کو قواعدو ضوابط پر عمل درآمد کروایا جائے۔ صفائی‘ پانی‘ لائٹس‘ سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات بروقت چیک کر لئے جائیں۔