ملتان(سٹاف رپورٹر ) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے فیصلے کے تحت تبادلے اور سیٹیں منسوخ کرنے کے احکامات معطل ہونے کے بعد صدر پی ایم اے ملتان پروفیسر مسعود ہراج کی سربراہی میں گزشتہ روز شہباز شریف ہسپتال میں ہونے والے اجلاس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈاکٹرز روسٹر کے مطابق ڈیوٹی جوائن کریں جب کہ گزشتہ روز ہی آؤٹ ڈور سروسز بھی بحال کر دی گئیں تاہم فیصلہ کیا گیا کہ مسئلے کے مکمل حل تک تمام ڈاکٹرز بطور احتجاج سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کریں گے جب کہ رواں ہفتے نشتر ٹو ملتان میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ کے متوقع دورے پر احتجاج کیا جائے گا۔