ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریننگ سے غیر حاضر سرکاری افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے ڈیوٹیوں سے انکار کرنے والے سرکاری افسروں و اہلکاروں کے خلاف متعلقہ محکموں کو پیڈا ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹس بھی جاری کئے جارہے ہیں جبکہ الیکشن ڈیوٹی پر متعین سرکاری ملازمین کی چھٹیوں اور بیرون ملک روانگی پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔