ملتان ( سٹاف رپورٹر) شہباز شریف ہسپتال میں بیڈز سے زائد ڈاکٹرز کو بنیاد بنا کر ان کو تبدیل کردیا گیا، ایم ایس ڈاکٹر صائمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے شہباز شریف جنرل ہسپتال میں بیڈز کی تعداد 160 ہے اور وہاں پر 188 ڈاکٹرز ہیں سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان قابل افسر ہیں انہوں نے اقوام متحدہ میں ہیلتھ میں پبلک اینڈ ڈاکٹر ویلفیئر کے لیے کام کیا ہے اس لئے جب بھی کوئی پالیسی لاگوہوتی ہے تو یقینی طور پر کوئی نہ کوئی رد عمل آتا ہے ، شہباز شریف جنرل ہسپتال میں تمام ڈاکٹرز بہت اچھا کام کرتے ہیں ۔