• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے معیشت تباہ کردی، اقتدار میں آکر چوروں اور لٹیروں کا احتساب کریں گے، سراج الحق

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کے حکمرانوں نے ہماری معیشت کوتباہ کردیا ہے ‘ چوروں اور لٹیروں کا احتساب نہ یہ عدالتیں کرسکتی ہیں اور نہ ہی نیب‘ ہم اقتدار میں آکر ان کا احتساب کریں گے، پاکستان کو تماشا بنادیا ہے‘ کشکول اور ڈوبتی معیشت ملک کا نشان بن گیا ہےپیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کومزید 100سال بھی حکومت کا موقع دیدیا جائے تو اس پاکستان کا نام ونشان بھی نہیں رہے گا۔ وہ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے کے نام پر حیدرآباد کے ساتھ دھوکا کیا گیا‘ 20سال سے سن رہا ہوں حیدرآباد میں یونیورسٹی چاہئے‘ حیدرآباد میں کوئی بڑی سرکاری یونیورسٹی یا بڑا اسپتال بنا؟یہاں بڑی بڑی سیمنٹ فیکٹریاں اور ٹیکسٹائل ملز تھیں وہ کہاں گئیں؟۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے روٹی کپڑا، مکان اور کسی نے ایشین ٹائیگر کے نعرے لگائے‘ کسی نے تبدیلی کے تو کسی نے عزت کے نعرے بلند کئے‘ ان کے دور حکمرانی کے باعث کشکول پاکستان کے معاشی نظام کا نشان بن گیا ہے‘ 10کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

اہم خبریں سے مزید