• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پاکستان نے چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا

--- جنگ فوٹو
--- جنگ فوٹو

یورپ میں مقیم ای یو فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر کو حکومت پاکستان نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔

اس موقع پر معروف لیگی راہنما سید خرم رضا نے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے چوہدری پرویز اقبال لوسر کو ملنے والے اس اعزاز پر یورپ میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان میں مٹھایاں بھی تقسیم کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ چوہدری پرویز اقبال لوسر کے لیے مختلف راہنماؤں کی طرف سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر پرویز اقبال لوسر کا کہنا ہے کہ انہیں ملک و قوم کے لیے کی گئی خدمات پر حکومت کی جانب سے سراہائے جانے اور ان خدمات کے نتیجے میں یہ اعزاز حاصل کرکے دل کی گہرائیوں سے خوشی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انڈس یونیورسٹی آف کراچی نے حکومت پاکستان کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی ہے، جس بعد چوہدری پرویز اقبال لوسر، ڈاکٹر پرویز اقبال لوسر بن گئے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید