کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں ایران کے سفیر مدثر ٹیپو نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کرکے انہیں اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں، اس موقع پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ پاک ایران سرحد کو عدم استحکام سے محفوظ بنانے کی ضرورت ہے، تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے،ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا کہ اس موقع پر پاکستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا نیا باب کھولنے کے لئے تیار ہے۔ صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے بھی زور دیکر کہا کہ ہم پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں اور معاشی تعلقات میں فروغ، ہماری اولین ترجیح ہے۔