پشاور (جنگ نیوز) پشاور کے نجی سکول میں سالانہ سائنس وآرٹس نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میںبہترین کارکردگی کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے،نمائش کا افتتاح جاوید خان اور ابرار خان نے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل ملیحہ رفیع، عروج افراز، نورالعیناور کائنات ارشد بھی موجود تھیں،نمائش میں مختلف کلاسوں کے طلباء وطالبات نے سٹالز لگائے تھے۔والدین کے علاوہ معززین علاقہ نے بھی شرکت کی ۔مقررین نے کہا کہ طلبہ کو اچھا پاکستانی ‘ مسلمان اور انسان بنانے کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں مصروف کرنا وقت کا تقاضا اور ضرورت ہے ۔ گھر پر والدین بھی طلبہ کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں فراہم کریں ۔