• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کو کرائم فری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں:آر پی او

ملتان (سٹاف رپورٹر)آر پی او کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران بشمول سپیشل برانچ کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھے پولیس افسران کی بدولت پولیس کا مورال بلند ہے ۔ جس کی وجہ کریمنل کے خلاف سخت کارروائیاں ہیں۔ جرائم پیشہ افراد اور ان کے کارندوں کی گرفتاریاں پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ اسی طرح کریمنل کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں ۔ ملتان ریجن پولیس کو کرائم فری بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں ایس پی لیگل شعبان محمود، ایس پی سٹی حسن رضا کھاکھی ، ایس پی سپیشل برانچ جاوید اقبال ، اے ایس پی نیو ملتان انعم تجمل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل پولیس آفس میاں عبدلرحیم لانگ ، پرائیویٹ سیکرٹری چوہدری محمد خالد ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سپیشل برانچ سعدیہ سعید ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نمرین منیر ، ڈی ایس پی حرم گیٹ محمد ابرہیم دریشک ، ایس ایچ آوز مشتاق ابرار، خالد حسین، مدثر حسین ، اعجاز الحسن سرفراز احمد ، عاصم شبیر ودیگر افسران شامل تھے ۔
ملتان سے مزید