• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)وکٹوریہ ہسپتال بہاولپورکی اپ گریڈیشن کا منصوبہ تکمیل کی جانب گامزن ،ہسپتال کے مرکزی ہال میں ٹائل اور برقی لائٹس نصب اور ہسپتال کے بیرونی حصے کی تزئین وآرائش کردی گئی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب ثاقب ظفر نے گزشتہ روزہسپتال کادورہ کیا،مختلف وارڈز میں جاری ترقیاتی کا کام جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب افضل ناصر خان اور محکمہ بلڈنگ کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ 
ملتان سے مزید