• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز حکومت میں کرپشن میں کمی ہوئی، عمران کے دور میں اس محاذ پر کام کم ہوا

اسلام آباد( جنگ نیوز ، ایجنسیاں) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ( ٹی آئی ) نے اپنی تازہ سالانہ رپورٹ کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2023 میں کہا ہے کہ شہباز حکومت میں کرپشن میں کمی ہوئی جبکہ عمران خان کے دور مین اس محاذ پر کام کم ہوا ۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان کی رینکنگ میں 7 درجے بہتری کرتے ہوئے کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان 140 ویں سے133 ویں نمبر پر آگیا جب کہ کرپشن انڈیکس 2 پوائنٹ بڑھ کر 27 سے 29 ہوگیا ہے.

 رپورٹ میں پی ڈی ایم دور حکومت کا احاطہ کیا گیا ہے اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے کرپشن میں کمی کے لیے کی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی گئی ہے۔

مقامی ویب سائٹ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے مقابلے میں شہباز شریف کے دور میں کرپشن کم ہوئی واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کرپشن سے نمٹنے اور سماجی اور معاشی اصلاحات کو فروغ دینے کا وعدہ کرتے ہوئے اقتدار میں آئے لیکن اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ان میں سے کسی بھی محاذ پر بہت کم کام ہوا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 2023میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں بہتری ریاست کے مختلف ستونوں کی بدعنوانی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کرپشن پرسیپشن انڈیکس کی جاری کردہ رپورٹ ریاست کے مختلف محکموں کی جانب سے انسداد بدعنوانی کے لیے کیے گئے اقدامات کے باعث ہونے والی بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔ 

بدعنوانی پر نظر رکھنے والے ادارے کی طرف سے شائع کردہ 2023 کا ڈیٹار ظاہر کرتا ہے کہ 2023 میں پی ڈی ایم کی حکومت کے دوران پاکستان کی درجہ بندی 180 ممالک میں سے 133 تھی جب کہ اس کا سی پی آئی اسکور 100 میں سے 29 تھا۔ 

رپورٹ کے مطابق 2022 میں پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران ملک کی درجہ بندی 180 ممالک میں سے 140 تھی اور اس کا سی پی آئی اسکور 100 میں سے 27 تھا۔

اہم خبریں سے مزید