پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی نااہلی کےلئے دائر رٹ پٹیشن نمٹادی اور اس حوالے سے ضمنی درخواست منظور کرتے ہوئے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ اگر دوبارہ وہ اسی نوعیت کے کیس میں رٹ دائر کرنا چاہتے ہیں تو دوبارہ دائر کرسکتے ہیں کیونکہ موجودہ وقت میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان حلقہ این اے 35 بنوں سے ممبر قومی اسمبلی نہیں رہے ۔فاضل بنچ نے کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسے موجودہ ضمنی درخواست منظور کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ جس پر عدالت نے ضمنی درخواست منظور کرلی اور رٹ غیر موثر ہونے پر نمٹا دیا۔