• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشرافیہ کی سالانہ 15 کھرب سبسڈی ختم کرکے عوام پر خرچ کریں گے، عمران کے وکلاء پلانٹڈ ہیں، بلاول بھٹو

مالا کنڈ/بٹ خیلہ(ایجنسیاں)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اشرافیہ کو تکلیف پہنچاؤں گا‘اشرافیہ کو جو سالانہ 15 کھرب روپے کی سبسڈی دی جاتی ہیں اسے ختم کرکے عوام پر خرچ کریںگے‘ہم جمہوریت پسند ہیں‘سابق وزیرِ اعظم کی سزا پر جشن نہیں منا سکتے‘ بانی پی ٹی آئی کو توبہ کرنی چاہئے ‘ انہیں سزائے موت بھی ہو سکتی تھی ‘ ان کے وکلاءعدالت نہیں آتے تھے‘ عمران خان کے پلانٹڈوکلاءنے متعددبارپیش نہ ہوکر انہیں سزا دلوائی‘ بانی پی ٹی آئی کو ان کے اپنے لوگوں نے پھنسایا ہے‘ سب کورلانے والا آج خود جیل میں رو رہا ہے‘آج نواز شریف اور عمران خان مکافات عمل کاشکار ہیں‘ نواز شریف نے بھٹو کی بیٹی کے خلاف جعلی کیسز بنائے تھے‘ نوازشریف چوتھی بار ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں کہ جو انہوں نے پہلے تین بار نہیں کیا‘میاں صاحب چوتھی بار وزیرِ اعظم بنے تو یہی پرانی انتقامی سیاست کریں گے، کیا میاں صاحب ووٹ کو عزت دلا سکے؟ لیول پلینگ فیلڈکا رونا رونے والے سن لیں ہمیں کسی بھی الیکشن میں لیول پلینگ فیلڈنہیں ملی۔بدھ کو یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک سابق وزیرِ اعظم کے الیکشن نہ لڑنے پر اس کے مخالف جشن منا رہے تھے۔خان صاحب نے نوجوانوں کو امید دلائی مگر پھر یوٹرن کی سیاست کی‘خان صاحب کی بیوی کے جیل جانے پر مجھے بہت دکھ ہو رہا ہے۔بانی پی ٹی آئی سیاسی مخالفین کی بیٹیوں کو گرفتار کر رہے تھے، بانی پی ٹی آئی مکافات عمل دیکھ رہے ہیں‘ میں دائیں بائیں نہیں عوام کی طرف دیکھتا ہوں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ کیا مولانا فضل الرحمن آپ کے پاس آئے ہیں؟ عوام 8فروری کو سوچ سمجھ کر ووٹ دیں‘آپ کو ہماری شکل پسند ہو یا نہ ہوں میدان میں ہم اور وہ کھڑے ہیں ۔ شہدا کے خون کا سودا کرنے والا بانی پی ٹی آئی ہوتا کون ہے؟حکومت میں آتے ہی پہلے دن سیاسی قیدیوں کو رہا کروں گا‘17 وزارتوں کو بند کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔ن لیگ ووٹ کی عزت نہیں بلکہ بے عزت کر رہی ہے‘بانی پی ٹی آئی کو ان کے اپنے لوگوں نے پھنسایا ہے‘عمران خان کو پلانٹنڈ وکلاءکے ذریعے نہ صرف انتخابی نشان سے محروم کیا گیا بلکہ اہم کیس میں پلانٹڈ وکلا ء نےمتعدد مرتبہ پیش نہ ہوکرانہیں سزا دلوائی‘اب آزاد امیدواروں کے ذریعے پارلیمنٹ میں بھی خان کو دھوکہ دینگے۔ اب یہ ہی لوگ باہر جا کریں کہیں کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے سفیر ہیں، ہمیں ووٹ دیں، یہ لوگ منتخب ہو کر بھی بانی پی ٹی آئی کو پارلیمان میں دھوکہ دیں گے۔

اہم خبریں سے مزید