• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی ایکسائز اینڈٹیکسیشن کی ملتان آمد افسران کو ٹیکس ریکوری بہتر بنانے کی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب محمد علی کی ملتان آمد، روڈ چیکنگ پر مامور انسپکٹرز و کانسٹیبلز سے ٹوکن نادہندہ و غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی چیکنگ بارے تبادلہ خیال کیا، بعد ازاں مقامی ہوٹل میں سینئر ٹیکسیشن افسران سے ملاقات کے دوران ڈی جی ایکسائز پنجاب محمد علی نے کہا کہ موٹر برانچ کے علاوہ پراپرٹی سمیت دیگر شعبہ جات کے ٹیکس اہداف کی ریکوری مزید بہتر بنانے کے لیے چاروں زونز کے ای ٹی اوز ٹیکس ریکوری پر توجہ مرکوز کریں، انہوں نے ای ٹی او موٹر رجسٹریشن اتھارٹی جام ارشد کی سرزش کرتے ہوئے موٹر برانچ کے لیے مقررہ اہداف کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
ملتان سے مزید