• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو کے پہلی ششماہی کے دوران لائن لاسز کی شرح میں اعشاریہ6فیصدکمی

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو کے مالی سال 2023-24ء کی پہلی ششماہی کے دوران لائن لاسز کی شرح میں اعشاریہ6فیصد (0.6)کمی ہوئی ہے۔ میپکو حکام کے مطابق جولائی تادسمبر 2023ء کے دوران 7کروڑ62لاکھ یونٹس بچاکر کمپنی کو ایک ارب 88کروڑروپے کا فائدہ حاصل ہواہے۔ میپکو کی مالی سال 2023-24ء کی 6ماہ کی جاری کردہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق میپکو نے مالی سال میں سرکاری اور پرائیویٹ صارفین سے بلنگ کی مد میں 3کھرب63ارب48کروڑروپے وصول کئے جس سے پروگریسوریکوری کی شرح 98.39فیصد رہی۔
ملتان سے مزید